ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی اور قرآنی معارف كا نيا تعليمی كورس كرغزستان ، باشقيرستان ، تاتارستان ، سرزمين "پرم" ، اور رشين فیڈريشن كے صوبے اورينبيرگ سے تعلق ركھنے والی روشن فكر خواتين كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا جا رہا ہے ۔
واضح رہے كہ ايك ماہ تك جاری رہنے والے اس كورس كے دوران خواتين كو مبانی اسلام اور قرٲت قرآن كريم كے شعبوں میں ضروری تعليم دی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، كورس میں شريك طالبات اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليم كے ساتھ ساتھ تاتاری علماء اور دينی شخصيات كے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی كریں گی۔
996361