ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی كوششوں اور وزارت امور خارجہ كے تعاون سے البانيا ، ايتھوپيا ، يونان ، جرمنی ، كوریہ ، سوڈان ، تھائی لينڈ ، كينیڈا ، ویٹيكن ،لبنان اور پاكستان سے تعلق ركھنے والے چيدہ افراد اور دينی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہونی والی اس کانفرنس کا ہدف عالم اسلام ، يورپ اور امريكہ میں اٹھنے والی اسلامی بيداری كی لہر میں دينی رہنماؤں كے كردار اور مقام كا جائزہ لينا ہے ۔
واضح رہے كہ كانفرنس كے دوران "نظریہ بيداری كے رشد میں اديان اور مكاتب فكر كی تعليمات كا كردار" ، "تفكر اور انسانی ضمير" ،"فكر كی بنيادوں كو مضبوط اور مستحكم كرنے میں پيغمبروں﴿ع﴾ كا كردار" ،"تفكر اور بيداری ؛ انسانی معاشروں میں بيداری كی ترقی میں اديان كے پيروكاروں كا كردار" اور ان جيسے ديگر موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی۔
996442