ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے يورپ سے رپورٹ دی ہے لندن میں اولمپكس كے موقع پر اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنے كيلئے تعليمی وركشاپس منعقد كی جائیں گی۔
ان وركشاپس میں كوشش كی جائے گی كہ ذرائع ابلاغ كے ذريعہ غربی عوام كے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط تصوير كو تبديل كيا جاسكے۔
برطانوی مسلمانوں كی عالمی اسمبلی كے صدر نے اس بارے كہا ان وركشاپس كے انعقاد كا مقصد میڈيا كے اسلام دشمن پراپيگنڈا كا جواب دينا ہے تاكہ يورپی عوام اسلام كا حقيقی چہرہ ديكھ سكے۔
995125