ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے پارليمنٹ كے ثقافتی كمنرت چئير مين حداد عادل نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ٹيری جونز كا اقدام اتنا برا اور توہين آميز ہے كہ اس كی جتنی بھی مذمت كی جائے، كم ہے اور پارليمنٹ كے تمام نمائندے اس كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس گستاخ پادری كا یہ اقدام بتاتا ہے كہ اسے اسلام اور مسلمانوں سے كتنی نفرت ہے ليكن اسے معلوم ہونا چاہئے كہ اس طرح كے اقدامات سے مسلمان اپنے عقائد میں مزيد مضبوط ہوتے ہیں اور مسلمانوں كو ان كے راستے سے منحرف نہیں كيا جاسكتا ہے۔
997314