اسلامی حجاب؛ ترك پارليمنٹ میں قرار داد پيش

IQNA

اسلامی حجاب؛ ترك پارليمنٹ میں قرار داد پيش

سياسی و سماجی گروپ: تركی كی حزب عدالت اور توسعہ كی خواتين نے پارليمنٹ میں ايك قرارداد پيش كی ہے جس میں تركی كے تمام مقامات میں حجاب كی آزادی كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "آران" نيوز سے نقل كيا ہے كہ حزب عدالت و توسعہ كی خواتين نے تركی كے تمام مقامات میں پردے كی آزادی كے بارے میں قرارداد كو ترك پارليمنٹ كے اسپيكر "جميل چيچك" كے حوالے كرديا۔
اس قرارداد كا عنوان "نيا سول قانون خواتين كی نگاہ میں" ہے اس میں پارليمنٹ سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ تركی كے تمام مقامات میں خواتين كو اسلامی حجاب استعمال كرنے كی اجازت ہونی چاہئے۔ اس قرارداد میں كہا گيا ہے كہ خواتين كيلئے اسكارف، اور دوسری دينی علامتوں كا استعمال ہر جگہ آزاد ہونا چاہئے مخصوصا پارليمنٹ كورٹس، تعليمی اداروں وغيرہ ۔ اسی طرح خواتين قاضی بھی اپنے ادارے میں اسلامی حجاب كے ساتھ آسكیں۔ اس میں پارليمنٹ سے مطالبہ كام گيا كہ دين، جمہوريت اور فيملی كے معاملات كو اہميت دی جائے۔ اس كے علاوہ سيكولرزم كے فروغ كو ملك میں روكنا چاہئے اور نيز خواتين كے انسانی حقوق كا احترام كرنا چاہئے۔
997431