خاندان كی حفاظت كے لیے اسلامی اخلاق كی تعليم ايك ضروری امر ہے

IQNA

خاندان كی حفاظت كے لیے اسلامی اخلاق كی تعليم ايك ضروری امر ہے

سياسی اور سماجی گروپ : تاجكستان کے ماہرين مذہبی امور نے اسلامی اخلاق اور آداب كی تعليم كے لیے ضروری شرائط کی فراہمی اور اسلامی خانہ داری كی روايت كو خاندان كی حفاظت اور جوان شادی شدہ جوڑوں كے درميان اختلافات اور طلاق كی افزائش كو روكنے كے لیے ضروری قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، تاجكستان كے ماہرین كا خيال ہے كہ خانہ داری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لیے جوانوں كی عدم آمادگی ، اسلامی آداب اور خانہ داری كی تعليم كے لیے مطلوبہ شرائط کا نہ ہونا اسی طرح اقتصادی اور فلاحی مشكلات ملك میں جوان شادی شدہ جوڑوں كے درميان اختلافات اور طلاق كا اصل سبب ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق ، تاجک حکومت نے طلاق کی شرح میں نمایاں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےاعلان کیا یے کہ خواتین اور خاندان کے لیے قائم کمیٹی کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق جاری سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ملک میں طلاقوں کی تعداد تقریبا ۲۰۰۰ محسوب کی گئی ہے
997635