تاجكستان ؛ علماء کونسل كے اراكين كی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

IQNA

تاجكستان ؛ علماء کونسل كے اراكين كی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

سياسی اور سماجی گروپ : ۳۰ اپريل كو ملك كے دارالحكومت "دوشنبہ" میں ايك نشست كے دوران تاجكستان كی علماء کونسل كے اراكين كی تعداد میں افزائش كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، تاجكستان كے اسلامی مركز كے ترجمان "عطاء اللہ قاسم اف" نے کہا : توقع كی جاتی ہے كہ ۲۴ افراد پر مشتمل علماء کونسل كے اراكين كی تعداد میں اسلامی مركز سے نئے افراد كو ركنيت دے كر مزيد اضافہ كيا جائے گا۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ اس کونسل كے نئے منتخب اراكين كی تعداد كے بارے میں عنقريب ايك پريس كانفرنس كے ذريعے اعلان كيا جائے گا ۔
997467