ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، قائد انقلاب کے دفتر کے شعبہ بين الاقوامی امور كے قائم مقام اور بين الاقوامی كانفرنس "اديان اور اسلامی بيداری" كے دوسرے دن كی تيسری نشست كے صدر "مہدی مصطفوی " نے اپنے خطاب كے دوران اسلامی بيداری کے بارے میں دينی رہنماؤں كے نقطہ نظر كی اہميت پر زور ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ انسان کی عظمت میں دين كے كردار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مہم موضوع دینی رہنماؤں کے لیے مزید واضح ہو جاتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ بعض ممالك میں اديان كے درميان گفتگو ١١ سيپتمبر كے واقعہ كے بعد شروع ہوئی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ايران اپنی تاسيس سے ہی اديان كے لیے خصوصی احترام كے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی تنوع كا قائل رہا ہے ۔
998412