ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، قائد انقلاب كے مشير "اكبر علی ولايتی " نے بين الاقوامی كانفرنس "اسلامی بيداری" كی اختتامیہ نشست كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ اميد كی جاتی ہے كہ اديان كے پيروكاروں نے باہمی گفتگو اور مفاہمت میں اسلام كے تجربے كا مشاہدہ كرتے ہوئے خود بھی اس راستے پر گامزن ہونے كی كوشش كریں گے ۔
انہوں نے اسلامی بيداری كے پھيلاؤ كو بے دين افكار كی شكست اور زوال قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ماركسزم اور لبرل ازم جانب سے دين سے بے اعتنائی كے باوجود كبھی بھی بشريت كو اس نعمت الہی كا بديل نہیں دے سكے ہیں ۔
998445