مقبوضہ فلسطينی علاقوں میں داخلے پر پابندی كے خلاف گنٹر گراس كا رد عمل

IQNA

مقبوضہ فلسطينی علاقوں میں داخلے پر پابندی كے خلاف گنٹر گراس كا رد عمل

سياسی و سماجی گروپ: ادب كا نوبل انعام پانے والے گنٹر گراس نے "ڈوئچے سائٹنگ" ميگزين میں نوٹ لكھا ہے صیہونی حكومت كے حكام كا رویہ مشرقی جرمن كميونسٹ حكومت كی انٹيلی جنس كی طرح ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس جرمن مصنف نے لكھا ہے كہ صیہونی حكومت كے اس فيصلہ نے مجھے مشرقی جرمن كموينسٹ حكومت كی انٹيلی جنس چيف ايرك سيلك كی ياددلا رہی ہے كيونكہ وہ اپنے مخالفين كے بارے میں اس طرح كے فيصلے جاری كرتا تھا۔
يادرہے كہ گراس نے تازہ ايك نظم شائع كی ہے جس میں صیہونی حكومت پر ايران كے خلاف تباہ كن حملے كا الزام لگايا ہے اور اس ملك كے جنگی جنون كو عالمی امن كيلئے خطرہ قرار ديا ہے۔
صیہونی حكومت نے اس كے رد عمل میں گراس كا مقبوضہ علاقوں میں داخلہ ممنوع قرار دے ديا ہے اور مطالبہ كيا ہے كہ اس سے نوبل انعام واپس ليا جائے۔
998717