ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، "كراسنويارسك" میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ مذكورہ ادارے كی كوششوں سے رشين فیڈريشن كی سرزمين "كراسنويارسك" كے گاؤں "كزانكا" میں نئے اسلامی مركز كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس اسلامی مركز كی دومنزلہ عمارت مسجد ، تاريخی ميوزيم ، لائبريری اور اسلامی مدرسے پر مشتمل ہے اور یہ مدرسہ كمپيوٹر اور ديگر جديد ٹيكنولوجی سے آراستہ ہے۔
ادارے كے سربراہ اور مقامی مفتی "الدوز قارايف" اس مركز كے صدر اور "رمضان بدخساناف" كو نئے اسلامی مركز كا امام جماعت معين كيا گياہے ۔
999408