صربيا میں مسجد "باير اقلی جامی" كو كھول ديا گيا

IQNA

صربيا میں مسجد "باير اقلی جامی" كو كھول ديا گيا

سياسی اور سماجی گروپ : ۳ مئی كوجمہوریہ آذربائيجان كے تعاون سے صربيا كے دارالحكومت "بلگراڈ" میں واقع مسجد "باير اقلی جامی" كو مرمت كے بعد دوبارہ كھول ديا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ،مسجد "باير اقلی جامی" كو قفقاز كے مفتی اعظم اور مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ شيخ الاسلام "اللہ شكور پاشازادہ" كے علاوہ صربيا اور آذربائيجان سے تعلق ركھنے والے میڈيا اہلكاروں ، دينی اور حكومتی اداروں كے حكام كی موجودگی میں مرمت كے بعد دوبارہ كھول ديا گيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ بلگراڈ میں "اسویٹايا پیٹكا" نامی كليسا كی افتتاحیہ تقريب بھی اسی دن شيخ الاسلام "اللہ شكور پاشازادہ" اور آذربائيجان كے دارالحكومت "باكو" كے بشپ " اليگزينڈرايشيين" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
999385