ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، افغانستان كی علماء كونسل كے ثقافتی كميشن نے ايك بيان كے ذريعے امريكی گستاخ پادری كی جانب سے قرآن نذر آتش كرنے كی شديد مذمت كرتے ہوئےاعلان كيا ہے كہ ہميشہ سے اسلامی مقدسات كی توہين اسلام كے خلاف مغربی دنيا كی با ہدف سازشوں كا حصہ رہی ہے اور ان لوگوں بالخصوص ملعون امريكی پادری ٹير جونز كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی بھی اسی سلسلے كی ايك كڑی ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے كہ ہم اس ناقابل بخشش جسارت كی مذمت كرتے ہوئے شديد الفاظ میں مسلمان حكمرانوں سے مطالبہ كرتے ہیں كہ ان جرائم اور توہين آميز اقدامات كے مقابل پر خاموشی رہنے كے بجائے تمام جائز اور معقول راستوں كے ذريعے ان كے سد باب كی كوشش كریں ۔
1000335