قزاقستان میں سرگرم شيعہ شخصيت كا انتقال

IQNA

قزاقستان میں سرگرم شيعہ شخصيت كا انتقال

سياسی اور سماجی گروپ : ۵ مئی كو قزاقستان كے شہر "چو" میں سماجی ، تبليغی اور خيراتی ميدانوں میں فعال ممتاز شيعہ شخصيت "حاج مايل خان بايرام اف" انتقال كر گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، قزاقستان كی معروف سماجی شخصيت "حاج مايل خان بايرام اف" جنہوں نے "چو" كے علاقے میں ثقافتی ، تبليغی اور خيراتی ميدانوں میں انتھك زحمت اٹھائی كل ۵ مئی دار فانی سے انتقال فرما گئے ہیں ۔
اہل بيت ﴿ع﴾ كی پيروی كرنے والے اس نماياں شخصيت نے كئی سالوں كی محنت اور كوششوں كے بعد چو میں مسجد امام علی ﴿ع﴾ كی بنياد ركھی جو اہل بيت ﴿ع﴾ كے پيروكاروں كی تقويت اور مسلمانوں كے درميان وحدت اور بركتوں كا موجب بنی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مجمع جہانی اہل بيت﴿ع﴾ كے شعبہ بين الاقوامی امور كے ڈپٹی "محمد سالار" نے ايك بيان كے ذريعے حاجی مايل خان بايرام اف كے انتقال پر تعزيت پيش كی ہے ۔
1001495