ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ اسلامی ويب سائیٹ قومی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں كامياب ويب سائیٹس میں سے ايك تھی جبكہ ازبكستان كی قلمكار يونين اور نامہ نگاروں كے تعليمی اور تربيتی مركز كی كوششوں سے ۳ مئی كو تاشكند كے " تركستان" ثقافتی محل میں ايك اعزازیہ تقريب كے دوران كامياب شركاء كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كیے گئے ۔
رپورٹ كے مطابق ، اسلامی سائیٹ (islom.uz) كے تاريخی ، روحانی اور مذہبی موضوعات پر مشتمل مقالوں اور مطالب كو جيوری كی جانب سے كافی سراہا گيا اور ماہرين كی حتمی رائے كے بعد پہلی بار اس ويب سائیٹ نے "سونے كا قلم" مقابلے میں تيسری پوزيشن حاصل كی ہے ۔
1001208