ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كے سربراہ خرمشاد نے گذشتہ ہفتے بين لاقوامی قرآنی مقابلے میں كويت كے مدبرانہ كردار كی تعريف كی۔ انہوں نے اس ملاقات میں كہا انقلان كے بعد مختلف ممالك میں قرآنی مراكز قائم كئے اور قرآن كريم كی تعظيم سے تكريم كے لئے ہفتہ قرآن بھی منعقد كرائیں گے۔قائد انقلاب اسلامی كے فرمان پر قرآنی سافٹ وئيرز بنائے جارہے ہیں تاكہ قرآنی معارف تمام دنيا تك پہنچائے جاسكیں۔
انہوں نے كہا انقلاب كے بعد ايران كے بہت سارے علاقوں میں اہل سنت كے بہت ساری دينی مدارس قائم كئے گئے ہیں۔ ملاقات میں كويت كے وزير انصاف نے بھی اپنی وزارت كی رپورٹ پيش كی اور دونوں اسلامی ممالك كے درميان تعلقات میں فروغ پر زور ديا۔
1001911