عصر حاضر كی تحريكیں اسلامی بيداری كے اصولوں پر قائم ہیں

IQNA

عصر حاضر كی تحريكیں اسلامی بيداری كے اصولوں پر قائم ہیں

سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی ثقافت و راوبط آرگنائزيشن كے شعبہ بسيج سينٹر كے صدر نے اسلامی بيداری كے بنيادی اصولوں كا ذكر كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ عصر حاضر كی تحريكیں اسلامی بيداری كے اصولوں كے عين مطابق ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ،انہوں نے ہوشياری اور استمرار كو اسلامی بيداری كے دو بنيادی اصول قرار ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ ان دو اصولوں پر عمل پيرا ہو كر اسلامی بيداری اپنے صحيح راستے پر گامزن رہے گی ۔
عباس زادہ نے اس بيان كے ساتھ كہ خالص اسلام کی تبلیغ و ترویج اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے اصلی اہداف میں سے ہے واضح کیا ہے كہ محبت ، انصاف اور غير امتيازی سلوك كی تعليمات پر مشتمل اسلام كی پرچار ہونی چاہيئے اور تشدد يا سكيولرزم پر مشتمل غير حقيقی اسلام كی ترويج سے پرہيز كرنا چاہيئے ۔
1002272