ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، تاجكستان كے شہر "وحدت" كی عدالت نے محرم اور عاشورا كے پروگراموں كا انعقاد كرنے والی جامع مسجد "تورہ جانزادہ" پر اہل تشيع كے مذہبی پروگراموں کا پرچار كرنے كے جرم میں نماز جمعہ سميت ہر قسم كی ثقافتی اور مذہبی سرگرميوں پر پابندی لگا دی ہے ۔
معروف تاجك عالم دين اور سابق قاضی "حاجی اكبر تورہ جانزادہ" نے عدالتی حكم پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ مذكورہ عدالت نے درج شدہ شكايت كی منصفانہ تحقيقات نہیں كیں اور ملك میں دينی امور كے لیے قائم كمیٹی كے موقف كا دفاع كيا ہے ۔
ان کے مطابق یہ انسانی تاريخ كا پہلا واقعہ ہے كہ جس میں حكومتی ادارے كی جانب سے اللہ كے گھر كو تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔
1003392