ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ٦ مئی كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲ بجے لكھنؤ كے آصفی امام بارگاہ میں مجلس علماء كی كوششوں اور ہندوستان بھر سے شركت كرنے والے ہزاروں علماء اور مفكرين كی موجودگی میں كانفرنس كے دوران ہندوستانی شيعوں كے سماجی ، سياسی اور تعليمی حقوق كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
كانفرنس كا آغاز شہر كے ممتاز قاری "معصوم رضا" كی تلاوت كلام پاك سے كيا گيا اس كے بعد ہندوستان كی مجلس علماء كے ركن حجت الاسلام والمسلمين"سيد رضا حسين" نے استقبالیہ خطبے كے دوران علماء اور دانشوروں كو خوش آمدید کہتے ہوئے کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
1002345