قازقستان میں اسلامی بينكاری متعارف كرانے كيلئے وسيع مہم كا آغاز

IQNA

قازقستان میں اسلامی بينكاری متعارف كرانے كيلئے وسيع مہم كا آغاز

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ قازقستان نے اپنے انفراسٹكچر كی تكميل كيلئے اسلامی بينكاری كے متعارف كرانے كی وسيع مہم كا آغاز كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ترقياتی بينك كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر "ارلان بايدولت" نے 7 مئی كو پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ابھی فقط الہلال اسلامی بينك قازقستان میں كام كر رہا ہے البتہ آئندہ متعدد اسلامك بينك بھی كام شروع كردیں گے۔
اسلامی ترقياتی بينك كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر نے مزيد كہا حكومت نے اسلامی بينكاری كو متعارف كرانے كيلئے بڑی مہم كا آغاز كرديا ہے۔ قازقستان كے ايك بڑے بينك كو اسلامی ترقياتی بينك كی مدد سے اسلامی بينك میں تبديل كریں گے۔
انہوں نے كہا اس دسمبر تك قازقستان كے شہری اسلامی بينكاری كے مطابق سرمایہ كاری كرسكیں گے ۔ يادرہے كہ 1987ء میں اسلامی بينك مالی نظام قانون ملك میں تصويب ہوچكا ہے۔اعداد و شاار كے مطابق قازقستان میں ستر فيصد مسلمان رہتے ہیں۔
1003995