ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ملائشيا میں كرغزستان كے تام الاختيار اور غير معمولی سفير «اصغر بشيماف»(Asqar Beshimov) نے ايك پريس كانفرنس كے دوران صحافيوں اور ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كے ساتھ گفتگو میں اعلان كيا ہے كہ اس وقت ملائيشيا كی سينكڑوں كمپنياں ہوائی نقل و حمل ، اسلامی بينكاری سيسٹم اور حلال صنعت كے مختلف شعبوں میں كرغزستان كے ساتھ تعاون كے لیے آمادہ ہیں ۔
سفير نے واضح كيا ہے كہ «مای بينك»(Maybank)، جس كا شمار ملائيشيا كے سب سے بڑےمالياتی اداروں اور مالياتی كریڈٹ يونينز میں ہوتا ہے كرغزستان میں اپنا رابطہ دفتر كھولنے اور اس ملك میں اسلامی بينكاری كی ترقی كے لیے كام كرنے كا عزم ركھتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حكومت كرغزستان گزشتہ سال نومبر -دسمبر سے (Malaysia Airlines Kargo) ملائيشين كارگو سروس كمپنی كی جانب سے تعاون كی تجويز كا جائزہ لے رہی ہے ۔
1003842