چيچنيا كے دينی مدارس كے طلاب كو عمرہ كی سعادت حاصل ہوئی

IQNA

چيچنيا كے دينی مدارس كے طلاب كو عمرہ كی سعادت حاصل ہوئی

سياسی و سماجی گروپ: چيچنيا كے مخيرين كی مالی حمايت سے دينی مدارس كے طلاب نے عمرہ كی سعادت حاصل كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ چيچنيا كی احمد حاجی قادر اف فاونڈيشن نے ملك كے دينی مدارس كے طلاب كو عمرہ ادا كرنے كيلئے مالی حمايت كی ہے۔
چيچنيا كے مسلمانوں كے انتظامی امور كے ادارہ نے اس بارے میں اعلان كيا ہے كہ 150 اسلامی مدارس كے جوان طلاب نے عمرہ ادا كرنے كيلئے سرزمين وحی جانے كی سعادت حاصل كی ہے۔
رپورٹ كے مطابق دينی مدارس كے جوان طلاب نے دارالحكومت گروزی كے ائر پورٹ سے سعودی عرب گئے ہیں اور مئی كے آخر تك وہیں رہیں گے۔
ياد رہے كہ اس وقت دارالحكومت گروزنی میں بيس اسلای مدارس ايك روس اسلامك يونيورسٹی اور احمد حاجی قادر اف انسٹی ٹيوٹ مذہبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
1004145