انڈونيشيا ؛ ملك میں مغربی كلوگارہ كی آمد پر مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

انڈونيشيا ؛ ملك میں مغربی كلوگارہ كی آمد پر مسلمانوں كا احتجاج

سياسی اور سماجی گروپ : ۹ مئی كو انڈونيشيا كے مختلف مسلمان گرپوں نے ملك میں مغربی فحاش اور منحرف گلوكارہ كی آمد پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، انڈونيشيا كے مختلف مسلمان گرپوں نے ملك میں فحاش اور منحرف گلوكارہ لیڈی گاگا كی آمد اور مغربی دنيا كی نئی پاليسيوں كے خلاف شديد احتجاج كيا ہے ۔
فحاش گلوكارہ لیڈی"گا گا" نے اعلان كيا ہے كہ جون تك انڈونيشيا میں ميوزك كنسرٹ كا انعقاد كرے گی جس پر مختلف مسلمان گرپوں خصوصا انڈونيشيا كی حزب مقدم اسلامی دفاع (FPI) نے شديد ردعمل كا اظہار كيا ہے ۔
حزب كے ترجمان "سعيد مونارمن"said Munarman نے اعلان كيا ہے كہ انڈونيشيا كے مسلمان مغربی گلوكارہ كی ملك آمد کے خلاف پرزور احتجاج كرتے ہیں اور حكومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گلوكارہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔
1004132