حکومت کی جانب سےمسلمانوں كو درپیش مشكلات ؛ اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندے كی تھائی لينڈ روانگی

IQNA

حکومت کی جانب سےمسلمانوں كو درپیش مشكلات ؛ اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندے كی تھائی لينڈ روانگی

سياسی اور سماجی گروپ : ١۳مئی اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "احسان اوغلو" كے مشير اور خصوصی نمائندے "سيد قاسم المصری" تھائی لينڈ میں مسلمانوں كو درپيش مشكلات كے حل كے لیے اس ملك كا دورہ كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی تعان تنظيم كے خصوصی نمائندے تھائی حكومت اور مسلمان گروپوں كے درميان اختلافات ، حكومت كی جانب سے مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك اور تھائی لينڈ كے جنوبی علاقے میں مسلمانوں كو درپيش ديگر مشكلات كے حل كے لیے اس ملك كا دورہ كریں گے ۔
سيد قاسم المصری نے تھائی وزارت خارجہ كے ساتھ دوطرفہ گفتگو كے دوران اعلان كيا ہے كہ ١۳ مئی كو اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے تھائی لينڈ كے جنوبی علاقوں میں مسلمانوں كو درپيش مسائل كا جائزہ لينے كے لیے اعلی وفد روانہ كيا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ سال ۲۰۰۵ ء سے اب تك اسلامی تعاون تنظيم كا تيسرا وفد تھائی لينڈ كا سفر كرے گا جبكہ سال ۲۰۰۷ میں نمائندہ وفد كے دوسرے سفر كے دوران اس ملك میں مسائل كے حل كے لیے مشترکہ بيان جاری كيا گيا تھا ۔
1004101