ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عظمت شہداء كانفرنس میں شہداء امامیہ كے سينكڑوں لوگوں نے شركت كی۔ یہ كانفرنس مجلس وحدت مسلمين كی طرف سے شہداء امامیہ كی قدردانی كيلئے منعقد كی گئی۔
اس كانفرنس سے متعدد علماء نے شركت كی اور كہا شہادت ايك بڑی سعادت ہے اور شہيد كے مقام كے بارے بات كرتے ہوئے كہا امام حسين (ع)سيد الشہداء ہیں اسلام اورقرآن كيلئے اپنی جان قربان كی تھی اور خدا كے نزديك بہت با عظمت مقام ركھتے ہیں۔
ياد رہے كہ اس كانفرنس كے ساتھ شہداء امامیہ كے بچوں كے كپڑوں اور سٹيشنری كی نمائش بھی منعقد كی گئی۔
1002820