اصل بيداری امريكا كے مركز میں ہورہی ہے

IQNA

اصل بيداری امريكا كے مركز میں ہورہی ہے

سياسی و سماجی گروپ: ذرائع ابلاغ كے ماہر اور تجزیہ نگار نے كہا ہمیں اسلامی بيداری كو ديكھنا چاہئے ليكن امريكا كے مركز میں ايسی چنگاری آگ كی صورت اختيار كرنے والی ہے جس سے اصل بيداری ہوگی جو امريكا كی قسمت تبديل كردے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی كتاب نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں منعقدہ "اسلامی بيداری يا انسانی بيداری" اجلاس سے ذرائع ابلاغ كے ماہر اور تجزیہ نگار نادر طالب زادہ نے گفتگو كے دوران اسلامی بيداری كے اس حساس عصر میں پيدا ہونے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا بيداری اسلامی حزب اللہ لبنان كيلئے رحمت كا فرشتہ ثابت ہوئی ہے۔جب رفيق حريری كے قتل كی وجہ سے حزب اللہ لبنان پر سخت دباؤ تھا اور اس كے چار اراكين كے خلاف حكم جاری ہونے والا تھا اور اس كے ذريعہ مغربی استعمار اور صیہونی حكومت حزب اللہ كو غير مسلح كرنا چاہتی تھی۔ اچانك تيونس میں اسلامی بيداری كی چنگاری بھڑكی اور پھر یہ مصر تك جا پہنچی اس طرح غيب سے اللہ تعالی نے حزب اللہ كی مدد كی۔
انہوں نے كہا بيداری اسلامی كا جہان اسلام سے آگے بڑھات اور امريكا تك پہنچنا واضح ہے۔ كيونكہ امريكی حكام نے 450 ملين خالی گوليوں كا آرڈر ديا تھا تاكہ حكومت كے خلاف ہونے والے بيداری ، جو وال اسٹریٹ كی صورت میں جاری ہے، استعمال كيا جاسكے۔
امريكی عوام جانتے ہیں یہ بيداری ہی ان كی قسمت بدل سكتی ہے۔
1005604