فلپائن ؛ "مذہبی بيداری میں خواتين كا كردار" اجلاس كا انعقاد

IQNA

فلپائن ؛ "مذہبی بيداری میں خواتين كا كردار" اجلاس كا انعقاد

سياسی و سماجی گروہ: حضرت زہراء(س) كی ميلاد كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے 12 مئی كو ايك اجلاس منعقد ہورہا ہے جس كا عنوان "مذہبی بيداری میں خواتين كا كردار" ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس خواتين برائے تبديلی سوسائٹی اور فلپائن كی منڈا نو يونيورسٹی كی كوشش سے ہورہا ہے۔ "مذہبی بيداری میں خواتين كا كردار" نامی اجلاس میں يونيورسٹی كے طلاب اور اساتذہ شركت كریں گے۔
اس اجلاس سے يونيورسٹی كے استاد آيدا سانی، خواتين برائے تبديلی سوسائٹی كی صدر الونٹو، وكلاء كے نمائندے علی الونٹو اور حاكم شرع و سالی پادا تامانو خطاب كریں گے۔
1005407