ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، جمعہ لاكھوں مسلمانوں كے لیے عبادت كا دن شمار ہوتا ہے ليكن اسپين میں اس فريضے كی ادائيگی كے لیے مساجد كی تعداد ناكافی ہے جس كی وجہ سے مسلمان مجبورا سڑكوں پرنمازجمعہ كا اہتمام كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ "كیٹالونيا" اور "ليوانٹہ" جيسے اسپين كے بڑے شہروں میں جہاں گزشتہ كچھ عرصے سے مسلمان مہاجرين كی بڑی تعداد دوسرے ملكوں سے آكر آباد ہوئی ہے ، مسلمانوں کو درپیش مساجد كی كمی جيسی شديد مشكلات كا مشاہدہ كيا جا سكتا ہے ۔
1006006