ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق نائجيريا میں شيعوں كی اكثريت شہر كانو میں رہائش پذير ہے اس لئے شہر كانو كے شيعوں نے گذشتہ روز 9 مئی كو حضرت زہراء كی ولادت كی مناسبت سے ايك جشن منعقد كيا۔
رپورٹ كے مطابق حضرت زہراء كی حبدار شيعہ خواتين نے ميلاد كی مناسبت سے جشن برپا كيا۔ جس میں حضرت خاتون جنت كی مدحہ ثرائی كی گئی اس جشن سے ايك خاتون نے خطاب كيا اور بی بی دو عالم كی شخصيت كے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی اور حضرت زہراء﴿س﴾ كی زندگی كو خواتين كيلئے نمونہ عمل قرار ديا ۔
واضح رہے كہ جشن كے آخر میں خواتين كو تحائف دئیے گئے۔
1005595