پائيدار ترقی کی دستیابی میں دينی رہنماؤں كے كردار كا جائزہ

IQNA

پائيدار ترقی کی دستیابی میں دينی رہنماؤں كے كردار كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : قزاقستان كے دارالحكومت "آستانہ" میں دنيا بھر كے دينی رہنماؤں كی كانفرنس كے دوران پائيدار ترقی کی دستیابی میں دينی رہنماؤں كے كردار كا جائزہ ليا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كےمطابق ،١١ مئی كو قزاقستان كے وزير خارجہ "آلٹے حبيب اللہ اف" نے صحافيوں اور ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ رشين فیڈريشن كے مفتی اعظم اور مفتی شوری كے صدر "راويل عين الدين" اس كانفرنس میں شركت كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مذكورہ كانفرنس دنيا بھر كے ۳۰ ممالك كے ۷۴ نمائندوں كی موجودگی میں ۳۰ سے ۳١ مئی تك منعقد كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ كانفرنس كے دوران "امن، ہم آہنگی اور انسان كا اختيار" ،"پائيدار ترقی کی دستیابی میں دينی رہنماؤں كا كردار" ،"مذہب اور ثقافت"،"دين اور خواتين" ،"دينی اقدار اور عصر حاضر کی سازشیں"،"دين اور جوان" جيسے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی ۔
1006963