ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ،١۲ مئی كو مقامی وقت كے مطابق شام ۴ سے رات ۸ بجے تك حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے تھائی لينڈ كے شہر "جيوری" میں منعقد ہونے والی ايك شاندار تقريب كےدوران شيعوں كے لیے امام بارگاہ كا افتتاح كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ ملك كے ديگر شہروں سے تعلق ركھنے والے شيعوں نے بھی سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے يوم ولادت پر نماز مغربين كے بعد مساجد میں مختلف پروگرام منعقد كیے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، علماء اور مفكرين كی جانب سے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل اور سيرت مباركہ كے حوالے سے خطاب كے علاوہ بی بی(ع) كی شان میں قصيدہ سرائی كی محفلیں بھی ان پروگراموں كا حصہ تھیں ۔
1006714