شدت پسندوں كی اقتدار تك رسائی ؛ عالم اسلام كے لیے سنگین خطرہ

IQNA

شدت پسندوں كی اقتدار تك رسائی ؛ عالم اسلام كے لیے سنگین خطرہ

سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے صدر نے كہا ہے كہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو جن خطرات كا سامنا ہے ان میں مہم ترين خطرہ مسلمانوں كے مستقبل كی باگ ڈور كو شدت پسند عناصركے ہاتھوں میں دينا ہے ، لہذا ہم انتہا پسندی كو محدود كرنے كے لیے ہر اقدام كی حمايت كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، ١۳ مئی كو " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كے صدر "محمد باقر خرم شاد" نے پاكستانی وزير قانون "عاشق اعوان" كے ساتھ ملاقات كے دوران حكومت پاكستان كی جانب سے ايرانی كلچرل سينٹر كے ساتھ تعاون پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ ايران پاكستان كو خاص نظر سے ديكھتا ہے ، جس كو ايرانی حكومت اور عوام كی جانب سے پاكستانی عوام كی بھرپورامداد كے ضمن میں مشاہدہ كيا جاسكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو جن خطرات كا سامنا ہے ان میں سے مہم ترين خطرہ مسلمانوں كے مستقبل كو انتہاپسند عناصر كے حوالے كرنا ہے ، لہذا اسلامی جمہوریہ ايران انتہا پسندی كو محدود كرنے اور عقلانيت پر مبنی اسلام كی ترويج كے لیے پاكستانی حكومت كے ہر اقدام كی مكمل حمايت كرتا ہے ۔
1007038