ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے اعداد و شمار كے مطابق فقط "Rhine-Westphalin" كی رياست میں گذشتہ دس سالوں میں 83 حملے ہوئے۔ جس میں مساجد كی ديواروں پر رنگ سے ليكر آگ لگانا تك شامل ہے۔
یہ جائزہ جرمنی كی پارليمنٹ میں بائیں بازو كے دھڑے كی درخواست پر ليا گيا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی كہ 2001ء سے 2011ء تك سياسی يا مذہبی وجوہات كی بنا پر اسلام مخالف گروپوں نے مساجد پر 219 بار حملے كئے ہیں۔
جرمنی كی بائیں بازو كے دھڑے كی ترجمان "اولا يلپكہ" نے كہا كہ حكومت اور جرمن پوليس نے اسلام مخالف اقدامات كے مقابلہ میں بے حسی دكھائی ہے۔ جيسے اس ملك میں اسلام مخالف سرگرمياں آزاد ہیں۔
1007290