كيمرون ؛ مسلمان رہنماؤں كی جانب سے اخلاقی فساد كے خاتمے پر زور

IQNA

كيمرون ؛ مسلمان رہنماؤں كی جانب سے اخلاقی فساد كے خاتمے پر زور

سياسی اور سماجی گروپ : كيمرون كے مسلمان رہنماؤں نے اخلاقی فساد كے ساتھ مقابلے اور اس قسم كی بے قاعدگيوں كے خاتمے كے لیے مؤثرطريقہ كار اور حكمت عمليوں كے بارے میں باہمی گفتگو پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۳ مئی كو كيمرون كے دارالحكومت "ياونڈہ"میں فساد كے مقابلے كے لیے قائم قومی كمیٹی كے صدر نے خيال ظاہر كيا ہے كہ آئمہ مساجد اور مذہبی مبلغين كی موجودگی میں منعقد ہونے والی ايك نشست كے دوران اسلامی رہنماؤں نے اخلاقی فساد كے ساتھ مقابلے كے لیے مؤثر طريقہ كار اور حكمت عمليوں كے بارے میں گفتگو پر زور ديا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ،اسلامی مبلغين اور رہنما فساد كے بارے میں آگاہی فراہم كرنے كے لیے ہر ہفتے تقريبا ۵ ہزار كيمرونی شہريوں كے ساتھ اسلامی معلومات اور مفاہيم ، فساد كی روك تھام كے طريقوں يا سماجی بے قاعدگيوں كے خاتمے كے بارے میں گفتگو و شنيد كریں گے ۔
1009724