ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، ۸ مئی كو اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل نے انقرہ میں "ديانت" سينٹر كی عمارت میں ادارے كے ڈپٹی جنرل "محمد امين اوزافشار" كے ساتھ ملاقات اور دوطرفہ تعلقات كے علاوہ دينی اور ثقافتی ميدانوں میں تعاون پروٹوكول كے اجرا سے متعلق بات چيت كی ہے۔
"محمد امين اوزافشار" نے كہا ہے كہ دنيا بھر میں ايرانی فلم انڈسٹری كو قدر كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے اور ہر كوئی اس كی خصوصيات كی طرف اشارہ كرتا ہے جبكہ ايرانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی پروگرام پر ہماری خاص توجہ ہے یہاں اور دونوں ملك مشتركہ پروڈكشن كے ميدان میں باہمی تعاون كر سكتے ہیں ۔
1009437