پاكستانی طلباء كی جانب سے فلسطين كی مكمل حمايت كا مطالبہ

IQNA

پاكستانی طلباء كی جانب سے فلسطين كی مكمل حمايت كا مطالبہ

سياسی اور سماجی گروپ : ١۷ مئی كو پاكستان كے شہر "كراچی" سے تعلق ركھنے والے طلباء نے اسرائيل كے خلاف احتجاجی ريلی كے دوران فلسطين كی مكمل حمايت كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، پريس كلب كے سامنے جمع ہونے والے كراچی كے طلباء نے اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كرتے ہوئے مظلوم فلسطينی عوام كی مكمل حمايت كا مطالبہ كيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، ان مظاہروں میں كراچی كی مختلف يونيورسٹيوں كے سينكڑوں طلباء نے شركت كی ہے اور اسرائيل كے خلاف اور فلسطينی عوام كے حمايت میں فلك شگاف نعرہ بازی كرتے ہوئے امريكہ اور اسرائيل كے پرچم نذر آتش كیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مظاہروں كے دوران متعدد علما اور اسلامی مفكرين نے فلسطينيوں پر اسرائيلی مظالم كے بارے میں خطاب اور اسلامی ممالك كے ساتھ ساتھ بين الاقوامی اداروں سے فلسطينيوں كے ساتھ اسرائيل اور امريكہ كےانسانيت سوز سلوك كی روك تھام كےلیے سنجيدہ كاروائی كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1008961