ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، تركمنستان كے صدر نے ملاقات كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ دونوں ممالك كی عوام جو رشين فیڈريشن كے علاقوں سے تعلق ركھتی ہیں ، كے درميان گہرے دينی اور ثقافتی تعلقات ، طولانی مدت كے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں ، علمی اور تكنيكی پروگراموں كی مشتركہ منصوبہ بندی نے دونوں ممالك كو ايك دوسرے كے بہت قريب كر ديا ہے ۔
اسی طرح تاتارستان كے صدر نے اپنے ہم منصب كا گرم جوشی كے ساتھ استقبال كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ ان كا حالیہ دورہ دونوں ممالك كے درميان تعلقات كی ترقی كا باعث بنے گا۔
1010684