ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، نماز خانے كا افتتاح تھائی لينڈ كے شيخ الاسلام "عبد العزيز آسيس پیٹك كن پل" اور مسلمانوں كی مركزی شوری كے اراكين كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ نمازخانہ مسلمان پليس افسر "سوپوٹ سنكاو" كے توسط سے تعمير كيا گيا ہے اور شيخ الاسلام سميت مسلمانوں كی مركزی شوری كے اراكين نے افتتاح كے ساتھ ہی اس افسركی كوششوں كی قدردانی اور اس كا شكریہ ادا كياہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تقريب كے اختتام پر شيخ الاسلام نے پوليس افسر كو يادگاری شيلڈ عطا كی اور اميد ظاہر كی ہے كہ اس پوليس اسٹيشن كی مانند پوليس كے ديگر محكموں میں بھی نماز خانوں كی تعمير كے لیے اقدام كیے جائیں گے ۔
1010600