ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، كاروان منہاج الحسين ﴿ع﴾ نے حج تمتع كے لیے ناموں كے اندراج كا آغاز كر ديا ہے جبكہ یہ اس سال كاروان میں ايك لاكھ پچاس ہزار زائرين كو حج تمتع كے لیے روانہ كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، حكومت پاكستان كے قوانين كے مطابق صرف وہی كاروان اس حوالے سے فعاليت كر سكتے ہیں جن كے پاس حكومت كی طرف سے اجازنامہ ہو گا۔
قابل ذكر ہے كہ كاروان منہاج الحسين ﴿ع﴾ ۳۰ سال سے حاجيوں كو سعودی عرب لے كر جاتا ہے اور اس سال كاروان نے خواہشمند حضرات سے جلد از جلد ناموں كے اندراج كی درخواست كی ہے كيونكہ اس كاروان میں صرف ١ لاكھ ۵۰ ہزار افراد كی گنجائش ہے ۔
1010573