تاجكستان كے حجاج گروپ حج كيلئے پيدل روانہ

IQNA

تاجكستان كے حجاج گروپ حج كيلئے پيدل روانہ

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ تاجكستان كے شہر ختلان كے حاجيوں كا ايك گروپ اس سال حج كرنے كيلئے پيدل سرزمين وحی كی طرف روانہ ہوگيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق پيدل حج كيلئے جانے والے اس گروپ میں 21 سال سے 65 سال كے افراد شامل ہیں اس گروپ میں آٹھ افردا ہیں یہ لوگ پہلے صوبہ ختلان كے شہر ہمدان میں مير سيد علی ہمدانی معروف شاعر اور عظيم مسلمان فلاسفر كے مقبرہ كی زيارت كریں گے اور پھر دريائے پنج كے راستہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
رپورٹ كے مطابق ان حجاج كا گروپ لیڈر معروف تاجيك كھلاڑی عبدالعزيز رجب اف ہے جو چھ سال پہلے بھی پيدل حج كرچكا ہے۔
1008947