ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطی كے مسائل كے تجزیہ نگار روح اللہ قاسميان نے مشرق وسطی میں ہونے والی تبديلياں اور اسلامی بيداری كے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب كيا۔ یہ اجلاس اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے اسلامی بيداری سيكرٹریٹ كی طرف سے منعقد ہوا ۔ روح اللہ قاسميان نے مغربی میڈيا كے پراپيگنڈا اور شام كے بارے میں افواہ سازی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اپنے تين مہينے كے دورے كی روداد بيان كرتے ہوئے كہا اس عرصہ میں يونيورسٹی كے اساتذہ ، اسكالرز، مختلف قبائل كے سربراہوں سے ملاقات كے علاوہ اس تمام معاملہ كو بڑے نزديك سے ديكھا ہے۔
انہوں نے كہا كہ خطے میں ہونے والی بيداری كے مقابلے میں مغربی دنيا كے جابر اور ظالم حكومتوں كا ساتھ ديا ليكن شام كے معاملے میں خود مغربی دنيا شامی حكومت گرانے كيلئے ميدان میں آگئی ہے۔ انہوں نے كہا مصر میں امريكا نے لوگوں كو سلفی گروپوں كے خطرے كو بڑا كركے دكھايا ليكن شام میں تنظيموں اور قبائل سے كہہ رہا ہے كہ سلفی گروپ كے ساتھ مل جائیں ۔
انہوں نے كہا عرب ممالك میں مظاہرے بڑے شہروں میں ہوئے ليكن شام میں ملك كے دو اہم شہر دمشق اور حلب ايك دارالحكومت اوردوسرا شام كا اقتصادی مركز ، ان دونوں میں اس لئے كوئی مظاہرہ نہیں ہے بلكہ سرحدی چھوٹے شہروں حمص اور ادلب میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
1009976