ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغزستان كے شہر "اوش" كے مذہبی امور كے ڈائريكٹر نياز علی حاجی اف نے 13 مئی كو ايك اجلاس میں اعلان كيا كہ اس سال مسلمانوں كيلئے 860 حجاج كا كوٹہ مقرر كيا گيا تھا۔ حالانكہ حج كيلئے درخواست دہندگان كی تعداد ايك ملين اور چھ لاكھ سے زيادہ ہے۔
اوش شہر كے مذہبی امور كے ڈائريكٹر اور قاضی نے كہا كہ شہر لوكاٹ میں 640 افراد، شہر قاراسو میں 540 اور شہر آراوان میں 205 افراد جنہوں نے حج كے لئے درخواست دی ہوئی ہے ليكن ان كا معاملہ حل نہیں ہوسكا۔
اس اجلاس میں صوبہ اوش كے مختلف حكومتی اداروں كے نمائندوں نے بھی شركت اور حج كے مسائل كا جائزہ ليا ۔
1008944