روس كی بين الاقوامی حلال نمائش میں ملائشين كھانوں كا تعارف

IQNA

روس كی بين الاقوامی حلال نمائش میں ملائشين كھانوں كا تعارف

سياسی و سماجی گروپ: روسی فیڈريشن كے دارالحكومت ماسكو میں تيسری بين الاقوامی حلال نمائش "حلال 2012ء ماسكو" كے عنوان سے 10 جون كو شروع ہوگی جس میں ملائشياء كے روايتی حلال كھانوں كا تعارف كرايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق روس كی اقتصادی مفتی كونسل كے ڈائريكٹر مدينہ مختار آوا نمائش كی انتظامی كمیٹی كے اراكين اور مسلم وومن فورم ملائشياء اور ماسكو میں ملائشين سفير كی بيوی "راسملی راسلانڈ" ملائشياء كے سفارت خانہ میں ملاقات كی اور بين الاقوامی حلال نمائش ماسكو میں ملائشين روايتی كھانوں كا تعارف كرانے كا اعلان كيا ہے ۔
اس ملاقات میں ملائشين كھانے جو حلال اسٹينڈرڈ كے مطابق تيار كئے گئے حاضرين كے پيش كریں گے۔ اس ملاقات میں روس كی اقتصادی مفتی كونسل كے ڈائريكٹر نے بتايا كہ ماسكو حلال بين الاقوامی نمائش میں تاتاری ، چيچن، آذری، تركی، ايرانی اور عربی حلال كھانے بھی شركت كریں گے ۔
ياد رہے كہ ماسكو بين الاقوامی حلال نمائش 7 جون سے شروع ہورہی ہے۔
1009518