جنوبی تھائی لينڈ ؛ مسلمانوں كی مشكلات كے حل كا جائزہ

IQNA

جنوبی تھائی لينڈ ؛ مسلمانوں كی مشكلات كے حل كا جائزہ

سياسی و سماجی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندے جنوبی تھائی لينڈ كے مسلمانوں كی مشكلات اور مسائل كے حل كيلئے 15 مئی كو تھائی لينڈ پہنچ گئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبرساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كی وزارت خارجہ كی رسمی دعوت پر اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندے جنوبی تھائی لينڈ كے مسلمانوں كے تھائی لينڈ حكومت كے ساتھ مشكلات اور مسائل كو حل كرنے كيلئے وہاں پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق اسلامی تعاون تنظيم كے نمائندوں كی حكام اور اسلامی تنظيموں ، مسلم سنٹرل كمیٹی ، اسلامی بينك وغيرہ نے استقبال كيا۔ اسلامی راہنماؤں كو يقين ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے وفد كی موجودگی تھائی لينڈ حكومت كيلئے موقع پر مسلمانوں كے ساتھ منصفانہ سلوك كرے تاكہ جنوبی تھائی لينڈ كے مسائل حل ہوسكیں اور اميد كی جاتی ہے كہ یہ نمائندے حكومت اور عليحدگی پسندوں كے درميان ثالثی كا كردار ادا كریں گے۔
رپورٹ كے مطابق یہ وفد جنوبی تھائی لينڈ كے بارے میں معلومات كی جم آوری كيلئے 15 مئی سے ليكر ايك ہفتہ كيلئے اس ملك كے جنوبی صوبوں كا سفر كرے گا اور اپنی رپورٹ اسلامی تعاون تنظيم كی كانفرنس میں پيش كرے گا۔ یہ كانفرنس اكتوبر كے مہينہ میں جمہوریہ جيبوتی كے دارالحكومت جيبوتی میں منعقد ہوگی۔
1009730