تاتارستان ؛ مسلمانوں كے خيراتی فيسٹيول كا آغاز

IQNA

تاتارستان ؛ مسلمانوں كے خيراتی فيسٹيول كا آغاز

سياسی اور سماجی گروپ : ۱۳ مئی كو تاتارستان كے دار الحكومت "قازان" میں مسلمانوں كے اموركی نگرانی كرنے والے ادارے كی كوششوں سے جامع مسجد "مرجانی" میں خيراتی فيسٹيول كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے اور قازان میں مذہبی امور كے ادارے كی جانب سے اس فيسٹيول كو ضرورتمندوں كی امداد ، خيراتی كام ، بھلائی اور جوانوں كے حوالے سے مختلف حصوں میں تقسيم كيا گيا ہے ،جبكہ معذور بچوں اور نوجوانوں كے توسط سے تيار كیے گئے دستی كاموں كو بھی منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
خيراتی كام اور امداد سٹال كی انچارج "گلنارہ صادق آوا" نے خطاب كے دوارن كہا : فيسٹيول میں نمائش كے لیے پيش كيا گيا زيادہ تر دستی كام "آوريل" بحالی مركز كے معذور بچوں اور نوجوانوں كے توسط سے انجام ديا گيا ہے جبكہ یہ فيسٹيول ہر ہفتے ملكی سطح پر مساجد میں منعقد كيا جائے گا۔
1008592