تركی ؛ مساجد كو درپيش مسائل كا جائزہ

IQNA

تركی ؛ مساجد كو درپيش مسائل كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : تركی كے شہر استنبول میں دينی امور كے ادارے كی كوششوں اور ہنريونيورسٹی "معمارسينان" سے منسلك فن تعميرات كالج كے تعاون سے مساجد كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينے كے لیے پہلی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۳ ستمبر سے تركی كے شہر استنبول میں دينی امور كے ادارے كی كوششوں اور ہنريونيورسٹی "معمارسينان" سے منسلك فن تعميرات كالج كے تعاون سے مساجد كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينے كے لیے پہلی بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی جو ۲۷ ستمبر تك جاری رہے گی ۔
مذكورہ كانفرنس كے دوران "گزشتہ دور سےاب تك مساجد كی معماری"،"مساجد كی راويتی معماری" ،"مختلف ثقافتوں میں مساجد كی معماری" ، "مساجد كی جگہ كے تعين میں مقامی حكام كا كردار"،"مساجد كی تعمير میں بے قاعدگياں اور معيار" ،"جديد معماری" ،"شہروں میں مساجد كا كردار " اور "مساجد كی خصوصيات" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
1008451