ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، ١۷ مئی كو يوكرائن كی وزارت ثقافت اور دينی امور كے ادارے كی جانب سے ايك رپورٹ منتشر كی گئی ہے جس كے مطابق اس وقت ملك میں ١۲١۰ اسلامی مراكز اور ادارے كام كررہے ہیں جن میں سركاری اور غير سركاری اسلامی تنظيمیں بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق فروری میں كیے گئے سروے كے مطابق يوكرائن میں ١۲١۰ اسلامی مراكز اور ادارے موجود ہیں جو ديگر دينی يا قومی اداروں نسبت 3/5 فيصد زيادہ ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ يوكرائن كے صوبوں "خيرسون" ،"اودسا" اور"زاپوروج" میں ١١۵ سے زائد اسلامی مراكز فعاليت كر رہے ہیں ۔
1011407