تھائی لينڈ میں فلسطين كی حمايت كے لیے كانفرنس كا اہتمام

IQNA

تھائی لينڈ میں فلسطين كی حمايت كے لیے كانفرنس كا اہتمام

سياسی اور سماجی گروپ : ١۷ مئی كوبينكاك میں صحافی يونين كی جانب سے فلسطين كی حمايت كے لیے كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ،١۷ مئی كو تھائی لينڈ كے دارالحكومت بينكاك میں فلسطين پر قبضے اور فلسطينی عوام كو ان كی سرزمينوں سے دربدر كرنے كے دن ﴿يوم النكبة﴾ كی مناسبت سے مقبوضہ فلسطين كی حمايت میں كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
كانفرنس كے دوران دستاويزی فلم "شوم صیہونزم كا جنم اور ١۴ مئی ١۹۴۸ ء میں قدس پر قبضہ" كی نمائش كی گئی ہے جو بشريت كے منحوس ترين اور شرمناك ترين دن كی ياد تازہ كرنے والی ہے ايسا دن جب دنیا بھر کی قوموں بالخصوص مسلمان قوموں كی آنكھوں كے سامنے خود ساختہ اسرائيلی حكومت نے ایک آزاد ملك پر قبضہ جما ليا اور امام خمينی كے بقول یہ كينسر کا موزی مرض پورے عالم اسلام میں سرايت كر گيا ۔
1010722