سيدہ زہرا(ع) كو نمونہ عمل قرار دينا ؛ معاشرے میں فعال مسلمان افريقی خواتين كے لیے ضروری ہے

IQNA

سيدہ زہرا(ع) كو نمونہ عمل قرار دينا ؛ معاشرے میں فعال مسلمان افريقی خواتين كے لیے ضروری ہے

سياسی و سماجی گروپ : ہاجر ماكونجا نے كہا ہے كہ براعظم افريقا كی مسلمان خواتين معاشرتی سرگرميوں میں بھرپور انداز سے شركت كرتی ہیں اور اگر یہ شركت حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی سيرت كے مطابق ہو توايك تعميری اور سود مند فعاليت میں تبديل ہو جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۲ مئی كو ولادت حضرت فاطمہ زہرا(ع) كے موقع پر ہرارے يونيورسٹی كے كميونٹيز ہال میں ايرانی كلچرل سينٹر اور زمبابوے كی وومين ايسوسی ايشن كے تعاون سے " اديان الہی میں عورت كا مقام اورمعاشرے كی ترقی میں اسكا كا كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
حكومت كے بعض عہديداروں ، ثقافتی اور دينی اداروں كے منتظمين ، اور طلباء كی موجودگی میں منعقد ہونے والی اس كانفرنس كے دوران حضرت زہرا(ع)سے موسوم وومين ايسوسی ايشن كی سربراہ ہاجر ماكونجا نے كانفرنس كے اہداف كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كياہے كہ براعظم افريقا كی خواتين معاشروں میں فعال شركت كرتی ہیں اور اگر یہ شركت اسلامی تعليمات اور حضرت زہرا (ع) كی فرمائشات كے مطابق ہو تو زيادہ مفيد اور تعميری ثابت ہوگی ۔
1011106