ہندوستان میں اسلامی تعليمات كو موثر طريقے سے پيش كيا جاسكتا ہے ۔

IQNA

ہندوستان میں اسلامی تعليمات كو موثر طريقے سے پيش كيا جاسكتا ہے ۔

فكر ونظرگروپ : ہندوستان كی رياست اترپرديش كے شہر كانپور میں اسلامك انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے گذشتہ روز ۲۰ مئی كو ايك كانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلامی تعليمات كو معاشرے میں موثر طريقوں سے پيش كرنے اور ان عوامل كا جايزہ لياگيا جن كی وجہ سے یہ تعليمات كم رنگ ہوگئی ہیں
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں كانپور كے سينكڑوں مسلمان شہريوں كے علاوہ ممتازعلماء نے بھی شركت كی۔
كانفرنس كی ابتداء میں اسلامك ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے ڈٓائريكٹر اطہر خان نے خطاب كرتے ہوئے كہا آج كی دنيا میں احاديث نبوی اور مذہبی تعليمات كو انٹرنیٹ كے ذريعے جوانوں میں عام كيا جاسكتا ہے ۔
انھوں نے واضح كيا ۔ لوگوں میں اسلامی تعليم كی ترويج كے لیے مہم چيزانسانی زندگی میں اخلاق اور كردار كواسلام كے مطابق ہونا ہے كيونكہ پيامبراسلام كی سيرت اور اہل بيت كا كردار ہمیں اللہ كی مخلوق سے اچھا سلوك كرنا سيكھاتا ہے ۔
1012600